Hindi Version English Version


پیغام

ہندوستان کے دارالسلطنت دہلی کو کئی حکومتوں کے دارالسلطنت ہونے کا شرف حاصل رہا ہے۔ ان دنوں دہلی ہندوستان کا دارالسلطنت ہے اور دنیا کے بڑے دارالسلطنت شہروں میں سے ایک ہے۔ دہلی کی بنیاد 1911 میں رکھی گئی لیکن 1927 سے اسے نئی دہلی کے روپ میں جانا جانے لگا۔ 1991 کی ایک آئینی ترمیم کے ذریعہ یونین ٹریٹری دہلی کو ’’قومی راجدھانی خطہ دہلی‘‘ کا نام دیا گیا۔ آج ہندوستان کی وفاقی اور دہلی کی مقامی سرکاریں مل کر دہلی کے انتظامات دیکھتی ہیں۔

سال 2011 دہلی کی تاریخ میں میل کا پتھر ہے جب شہر کے قیام کے سوسال پورے ہوئے۔ نئی دہلی ایک برا میٹرو پولیٹن علاقہ ہے جس کی آبادی 2012 کروڑ ہے۔ یہ درحقیقت ایک دارالسلطنت شہر ہے جو فنون، تعمیرات، تہذیب، تفریح، سیاحت، نقل و حمل، میڈیا، تعلیم، تجارت، مالیات، حفظانِ صحت اور دوسری کاروباری خدمات، تحقیق اور فروغ کے اعتبار سے ازحد توانا ہے۔ یہ کئی ایک قومی اداروں، بین الاقوامی اداروں اور دوسری تنظیموں کی آماجگاہ بھی ہے۔ نئی دہلی حقیقتاً ہندوستان کی ایک چھوٹی شکل ہے جہاں مختلف ذاتوں، تہذیبوں اور مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ طور طریق کے اعتبار سے یہ شہر ’’کثرت میں وحدت‘‘ کی مثل کو سچ ثابت کرتا ہے۔ میری رائے میں دہلی کے عوام ہی دہلی کی حقیقی قوت ہیں۔ انھوں نے ہی اس کو ’’دل والوں کی دہلی‘‘ بنایا ہے۔